تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:10

آسٹریلیا: کینبرا اور سڈنی میں 30 سینٹی میٹر برف باری

جیو نیوز - کینبرا … آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں کو شدید برفباری نے جیسے برف کی سفید چادر اڑھا دی ہے۔ کینبرا اور سڈنی کے بیشتر علاقے 30 سینٹی میٹر برف میں ڈھکے ہوئے ہیں، میدان، گھر، سڑکیں، درخت ہر طرف برف ہی برف نظر آرہی ہے۔ شدید برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ درجہ حرارت نقطہ ا نجماد سے گرجانے کے باوجود بچوں کے ساتھ جانوروں کے بھی مزے آگئے ہیں اور وہ اس موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.