14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:26
ٹریفک حادثے نے قطری دوشیزہ اور نوجوان کو زندگی کا ساتھی بنا دیا
جیو نیوز - دوحہ … خلیجی ریاست قطر میں ایک سڑک حادثہ نے قطری دوشیزہ اور نوجوان کو زندگی کا ساتھی بنا دیا۔دوحہ سے شائع ہونے والا اخبار 'الشرق' کے مطابق کار ڈرائیونگ کے دوران موبائل پر گفتگو کرتے ہوئی ایک نوجوان اور دوشیزہ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے بعد دونوں فریق تھانے میں ایک دوسرے کے خلاف رپٹ درج کرانے پہنچے تو قطری نوجوان نے وہاں پولیس کے سامنے حادثے کو اپنی 'غلطی' کا نتیجہ قرار دیکر دوشیزہ کو حیران کر دیا۔حادثے کے دوسرے ہی روز قطری نوجوان رشتہ لیکر دوشیزہ کے گھر پہنچ گیا۔ لڑکی کے گھر والوں کی رضامندی کے بعد اگلے روز بارات، حادثے کا سبب بننے والی دوشیزہ کے گھر پر تھی۔ اخبار کے مطابق دولہا اور دلہن دونوں قطری شہری ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی انوکہی شادی ہے۔