تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:23

غزہ : اسرائیلی فضائیہ کا حملہ، ایک فلسطینی جاں بحق، متعدد زخمی

جیو نیوز - غزہ … غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر آج صبح فضائی حملہ کیا،جس میں ایک فلسطینی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ غزہ میں کل سے اب تک یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔ ہفتے کی شام بھی شمالی غزہ کے علاقے جبلیہ میں اسرائیل نے اسلامی گروپ پر فضائی حملہ کیا جس میں جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک اردن کا شہری جبکہ دوسرا مجاہدین شوریٰ کونسل کے بانیوں میں سے ایک تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.