16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:48
یہودی عبادت گاہ میں رات گزارنے والے بے گھر شخص پر پولیس کا تشدد
جیو نیوز - نیویارک…امریکا کے شہر نیویارک میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں رات گزارنے والے بے گھر شخص کو پولیس والوں نے دھوڈالا۔ وحشیانہ تشدد پر مقامی رکن اسمبلی نے پولیس اہلکاروں کی معطلی کا مطالبہ کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق Ehud Halevi نامی شخص نیویارک کے ایک سینا گوگ میں ایک مہینے سے رہ رہا تھا۔ پولیس والوں نے اسے بلاجواز گرفتار کرنا چاہا تو اس نے گرفتاری میں مزاحمت کی جس پر ایک پولیس اہلکار نے اسے مارنا شروع کردیا۔۔ساتھی خاتون اہلکار نے بھی اس پر خوب ہاتھ صاف کیے اور مزید نفری بھی منگوالی۔ ایہود ہالیوی کو گرفتار کرکے اس پر بلااجازت سیناگوگ میں قیام، گرفتاری میں مزاحمت اور پولیس پر حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔۔ واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد شہریوں نے پولیس کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک کی اسمبلی کے رکن Dov Hikind نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واقعے پر اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔