تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:14

غزہ کے محصور شہری غربت کے با وجود آئی فون خریدنے کیلئے بے چینی

جیو نیوز - غزہ…غزہ کے محصور اور مفلوک الحال شہری غربت کے با وجود آئی فون خریدنے کیلئے بے چینی سے انتظار ہے اور مصر سے اسمگل شدہ فون دوگنی قیمت ادا کرکے خریدرہے ہیں۔16 گیگا بائٹ کاآئی فون1070 ڈالر جبکہ 64 گیگا بائٹ میمری والا فون 1480 ڈالرز میں فروخت ہو رہا ہے۔ موبائل فون فروخت کرنے والے ایک تاجر نے 30 فون منگوائے تھے۔ صرف دو دنوں میں 20 فون فروخت ہو چکے ہیں۔انکے مطابق ہم کسی بھی وقت مزید آرڈر دے سکتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ اس کی قیمت کم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ موجود قیمت عام لوگوں کی پہنچ سے بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ ماہ لانچ ہونے والا یہ فون امریکا میں650 ڈالرزمیں فروخت ہو رہا ہے۔موبائل فون فروخت کرنے والے غزہ کے دکاندار نے بتایا کہ غزہ میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں کہ جو ہر نئی چیز کسی بھی قیمت پر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.