تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:26

دہشتگردوں کی مدد : امریکا نے 3 پاکستانیوں کے اثاثے منجمدکردیئے

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی محکمہ خزانہ نے 3پاکستانیوں کے اثاثے دہشت گردوں کی مدد کرنے کے جرم میں منجمد کر دیئے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تینوں پاکستانیوں کے اثاثے طالبان کی مدد کرنے پر منجمد کئے گئے ہیں۔ تینوں افراد میں مولوی آدم خان اچکزئی، امیر علی چوہدری اور قاری ایوب بشیر شامل ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تینوں افراد پر دہشتگرد تنظیموں کو مدد فراہم کرتے ہیں۔ مولوی آدم اچکزئی دھماکا خیز مواد تیارکرتا ہے جبکہ قاری بشیر پاکستان اور افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کو مالی امداد فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.