تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:55

برطانوی پولیس نے نابینا کو 50 ہزار وولٹ بجلی کے جھٹکے دے دیئے

جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں پولیس نے غلط فہمی میں ایک معمر شخص کی چھڑی کو تلوار سمجھ کر اسے Taser gun سے 50 ہزار وولٹ بجلی کے جھٹکے دیئے۔ شمالی انگلینڈ کے کاونٹی لین شائر میں 61 سالہ کولائن فارمر سیڑیوں سے نیچے اتر رہا تھا اسی دوران ایک پولیس والے نے اس کے پیٹھ پر ٹیسر گن سے مارا ۔جس پر وہ زمین پر گر ا۔کولائن کا کہنا تھا کہ اسے کرنٹ لگتے ہی بہت تکلیف محسوس ہوئی اور ایسا لگا جسے اس کا ابھی قتل کیا جا رہا ہے۔پھر پولیس والے بازو موڑے اور ہاتھوں میں ہتھکڑی پہنائی۔ اس دوران میں چیخنے لگا کہ میں نابیناہوں لیکن اس نے میری ایک نہ سنی۔برطانوی پولیس نے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اانہیں فون کال موصول ہوئی تھی کہ اسی علاقے میں ایک شخص سیمورائی تلوار لئے گھوم رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.