تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:26

تعلیم اور حقوق حاصل کرناہر انسان کا حق ہے،یونیسکو کا ملالہ کو خراج تحسین

جیو نیوز - پیرس…پیرس میں یو نیسکو کے زیر اہتمام ایک تقریب میں ملالہ یوسف زئی کو شاندار الفاظ میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یونیسکو کے رکن ممالک کے اراکین کی بڑی تعداد ملالہ کے حوالے سے ہونے والی اس تقریب میں موجود تھی۔شرکا ء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اورملالہ کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں ۔اس موقع پر ملالہ کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کا ذکر کیا گیا اور اسے خراج تحسین پیش کیا گیا۔یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ایری نا بوکووا کا کہنا تھا کہ تعلیم،عزت اور حقوق حاصل کرناہر انسان کا حق اور ہمارا نصب العین ہے۔ یونیسکو میں پاکستان کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر لڑکی کا حق ہے۔ملالہ ہمارے لیے ہمت کا نمونہ ہے اور اس کی آواز تمام پاکستانی لڑکیوں کی آواز ہے۔پاکستان میں لڑکیاں پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.