تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:54

لبنان:گذشتہ روزہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

جیو نیوز - بیروت…لبنان میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے جب کہ 90 زخمی ہیں۔لبنان کی حکومت کی جانب سے آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔جس میں سینئر سیکیورٹی آفیسروسام الحسام بھی شامل ہیں جب کہ 90 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف داخلی سیکیورٹی فورسز کی انفارمیشن برانچ کے سربراہ ،وسام الحسام کا قافلہ تھا۔لبنانی حکومت نے آج ملک میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔دھماکے کی اقوام متحدہ اور عرب لیگ نے مذمت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.