21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:30
براک اوباما اور مٹ رومنی کے درمیان آخری مباحثہ کل ہوگا
جیو نیوز - نیویارک … براک اوباما اور مٹ رومنی کے درمیان آخری ٹیلی ویژن پر آخری صدارتی مباحثہ پیر کو ہوگا۔ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ امریکی ٹی وی کے سروے کے مطابق اوباما اور رومنی دونوں کو 47 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، گزشتہ مباحثے میں اوباما کو اپنے حریف پر معمولی برتری حاصل ہوئی تھی، اوباما کو 49 فیصد جبکہ مٹ رومنی کو 46 فیصد حمایت ملی تھی۔نئے سروے میں اوباما کواپنے حریف پر 5 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔