22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:34
آسٹریلوی ریاست کینبرامیں یورینیم کی کانکنی پر پابندی اُٹھالی گئی
جیو نیوز - کینبرا…بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد آسٹریلوی ریاست کینبرا نے یورینیم کانکنی پرعائد پابندی اٹھالی۔کوئنز لینڈ میں 1982 سے یورینیم کی مائننگ پر پابندی عائد تھی ،کوئنز لینڈ میں نیوکلیئر پاور جنریشن کے قابل یورینیم کا ذخیرہ موجود ہے ، جس کی قیمت 10 بلین ڈالر تک ہے ،، نائب وزیراعظم کیمبل نیومین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے بھارت کو آسٹریلوی یورینیم کی ایکسپورٹ کی اجازت دی ہے ، آسٹریلیا جوہری توانائی استعمال نہیں کرتا لیکن قازقستا ن اور کینیڈا کے بعدیورینیم نکالنے والاسب سے بڑا ملک ہے ۔