22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:24
کویت میں انتخابی نظام میں اصلاحات کے خلاف احتجاج
جیو نیوز - کویت سٹی…کویت میں انتخابی نظام میں اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس اور گرینیڈز کااستعمال کیا۔کویت شہر کے مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد نے گورنمنٹ ہیڈ کوارٹرز کی جانب مارچ کی کوشش کی۔ لیکن پولیس نے آنسو گیس اور گرینیڈز نے ان کو منتشر کیا، جس سے 29 افراد زخمی ہو گئے ، سابق ایم پی اور ایک صحافی سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔