23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 1:26
بوسنیا کا شہری حج کیلئے 10 ماہ کا پیدل سفر کرکے مکہ مکرمہ پہنچ گیا
جیو نیوز - مکہ مکرمہ … بوسنیا کا ایک شہری حج کیلئے 10 ماہ میں سرائیوو سے پیدل مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بوسنیا کے 47 سالہ سیناد ہیڈزک نے بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ پہنچنے پر بہت خوش ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ بالکل تھکا ہو ا نہیں ہے اور یہ اس کے زندگی کے بہترین لمحات ہیں۔ سیناد ہیڈزک نے 5 ہزار 700 کلو میٹرز کا سفر 314 دنوں میں مکمل کیا اور وہ 7 ممالک سے ہوتا ہوا مکہ مکرمہ پہنچا ہے۔ حج کے سفر کے دوران سیناد ہیڈزک کو بلغاریہ میں منفی 35 ڈگری سینٹی گریڈ سردی اور اردن میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی برداشت کرنا پڑی۔