تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:24

بیروت میں بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری

جیو نیوز - لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پچھلے ہفتے ہونے والے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔شرفیہ ضلع میں ہونے والے اس بم دھماکے میں اینٹلے جنس ادارے کے سربراہ سمیت 8 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔حادثے کے مقام کے نزدیک ریسٹورنٹ میں نصب سی سی ٹی وی میں دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ریسٹورنٹ کے مینیجر کو دھماکے سے زخمی ہوتے اور گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں وہاں موجود لوگوں کو جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.