24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:50
شمال مغربی چین میں سردی کی لہر برقرار
جیو نیوز - بیجنگ…شمال مشرقی اور شمال مغربی چین میں دو روز سے مسلسل برفباری نے عوام کے لیے مشکلات کھڑی کردیں، شمال مغربی چین میں ہونے والی برف زمین پر پہنچتے ہی پانی بن جاتی ہے، جس سے سڑک پھسلوان slippery ہوگئی۔ مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ دوروزتک بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آجائے گی۔ جبکہ شمال مشرقی علاقوں میں برفباری سے مقامی بس نظام 12 گھنٹے کے لیے متاثر ہوا ۔