24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:43
وزٹ ویزاوالے شامی طلبا کو سعودی اسکولوں میں داخلے کی اجازت
جیو نیوز - ریاض … وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والے شامی طلبہ و طالبات کو سعودی سکولوں میں داخلوں کی اجازت دیدی گئی۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اجازت خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی طرف سے دی گئی ہے۔ سعودی وزیر تعلیم شہزادہ فیصل بن عبداللہ بن محمد کے مطابق یہ فیصلہ شام میں جاری بحران اور شامی شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس فیصلہ کیلئے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز اور نائب وزیراعظم و وزیر دفاع نے زبردست کوششیں کی ہیں۔