تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 5:10

میکسیکو : عوام کا بوجھ کم کرنے کیلئے کئی سالوں سے مفت کھانے کی فراہمی

جیو نیوز - میکسیکو سٹی … میکسیکو کی حکومت عوام کا بوجھ کم کرنے کیلئے کئی سالو ں سے مفت کھانا فراہم کررہی ہے۔ اقتصادی بحران میں تو کھانے کے بھی لالے پڑے ہیں، جبھی تو میکسیکو شہر کی مقامی حکومت نے متوسط طبقے اور کم آمدنی والے رہائشیوں کیلئے مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کاطریقہ ڈھونڈ نکالا جو مفت کھانے کی صورت میں ہے، اور وہ بھی 10 یا 20 نہیں بلکہ پورے 60 ہوٹلوں پر، صاف ستھرا علاقہ، پرسکون ماحول، ہوا پانی کا بھی مناسب انتظام، جہاں ذات پات اور مذہب کی کوئی تفریق نہیں۔ خوبصورت ڈائننگ روم میں تقریباً 200 افراد یومیہ مفت کھانا کھاتے ہیں وہ بھی 3 سال سے۔ اس کے علاوہ مقامی حکومت نے 210 کمیونٹی ڈائننگ روم بھی کھولے ہیں جو سستے نرخ پر عوام کو کھانا فراہم کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.