25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:59
مکہ المکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب
جیو نیوز - مکہ المکرمہ…مکہ المکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی،جس میں خانہ کعبہ کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا۔ غلاف کعبہ کئی سو کلوگرام ریشم، سونے اور چاندی سے تیار ہوتا ہے اور غلاف پرقرآنی آیات کشیدہ کی جاتی ہیں، غلاف کعبہ کی تیاری 30ماہرین کرتے ہیں جس پر 2کروڑ سعودی ریال لاگت آئی ہے۔