26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 4:55
شکاگو:صدر اوباما نے قبل از انتخاب اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا
جیو نیوز - شکاگو..... امریکی صدر باراک اوباما نے قبل ازانتخابات اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔ اوباما نے اپنا ووٹ شکاگومیں قائم پولنگ سینٹرمیں کاسٹ کیا۔ان کے ہزاروں حامی بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔ امریکا میں صدارتی انتخابات 6 نومبر کوہوں گے۔ امریکا کی کئی ریاستوں میں ووٹروں کو قبل ازانتخابات ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہے۔