26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:19
میانمار :جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک،عید الاضحٰی نہ منانے کا فیصلہ
جیو نیوز - برما…میانمار کی ریاست ریھان میں اتوار سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک ہو گئے۔ فسادات کے باعث برمی مسلمانوں نے عید الاضحٰی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست رکھان کے سرکاری ترجمان نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ اتوار سے شروع ہونیوالی جھڑپوں میں اب تک 56 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس دوران ایک ہزار گھر بھی جلا دیے گئے۔تشددکے واقعات کے بعد من بیا اور مرای او نامی قصبوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔برطانوی میڈیاکے مطابق کشیدہ حالات کی وجہ سے برمی مسلمانوں نے عید الاضحٰی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔