27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:27
شام: عیدالاضحیٰ کے دوران عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری
جیو نیوز - دمشق…شام میں عیدالاضحیٰ کے دوران عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ شامی علاقے حلب اور ترک سرحد سے جڑا سرحدی علاقہ ہیوی مشین گن اور مارٹر گولوں سے گونج اٹھا۔۔شام میں عید االاضحٰی کے موقع پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اطلاعات ہیں۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں گزشتہ روز دھماکہ ہو ا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں تباہی دکھائی گئی ہے۔جب کہ حلب اور مغربی علاقوں میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جھڑپیں ہوئیں۔جب کہ ترک سرحد سے جڑے شامی علاقے حرم میں ہیوی مشین گن اور مارٹر گولوں کی آوازیں سنی گئیں۔