تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:50

پیرو میں پولیس اور پتھارے داروں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں

جیو نیوز - لیما …پیرو میں پولیس اور پتھارے داروں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربرکی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔پیرو کے دارالحکومت لیما کے مشہور بازار میں پولیس اور پتھارے داروں کے درمیان ،ان کو بازار سے بے خل کرنے پر جھڑپیں ہوئیں۔پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ربر کی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پیرو میں حکومت اور تاجروں کے درمیان ایک ہفتے سے جاری کشیدگی میں اب تک 2 افراد ہلاک جب کہ سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.