30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:25
امریکا کی مشرقی ریاست ٹینسی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کی مشرقی ریاست Tennessee کے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوگئی ۔امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے سمندری طوفان سینڈی کے زیر اثر ہیں تو مشرقی ریاست Tennessee اور شمالی کیرولائنا کے پہاڑوں میں بھی اس کی شدت محسوس کی جارہی ہے،، جہاں اب تک 7 انچ برف پڑ چکی ہے، 2 ہزار فٹ کی بلندی پر برفباری جاری رہنے کا امکان ہے ، تاہم وادی میں بارش متوقع ہے۔