تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:33

سینڈی طوفان: متاثرہ ریاستوں میں پاکستانیوں کو احتیاط کی ہدایت

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں پاکستانی سفارت خانے نے سمندری طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں مقیم پاکستان کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں پاکستانی سفارت خانے کے ایمرجنسی نمبر 2027014430پر رابط کریں۔واشنگٹن میں پاکستان سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں امریکا میں سمندری طوفان سینڈی، سے متاترہ ریاستوں میں مقیم پاکستانی برداری نے پاکستانی برادری کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ ریاستوں میں مقیم پاکستانی برادری مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر حفاظت یقینی بنائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پاکستانی سفارتخانے کے ایمرجنسی نمبر2027014430 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جہاں پر سفارتخانہ کا ضروری عملہ کسی بھی ایمرجنسی کے پیش نظر رہ نمائی کے لئے 24 گھنٹے موجود رہے گا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے ایمرجنسی نافذ ہونے کے باعث گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانہ بھی بند رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.