31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 6:43
طوفان سے پیدا ہونے والا بحران بھی ابھی ختم نہیں ہوا،باراک اوباما
جیو نیوز - واشنگٹن . . . . امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ سیلاب کا خدشہ ابھی برقرار ہے اور طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والا بحران بھی ابھی ختم نہیں ہوا۔واشنگٹن میں ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ طوفان سینڈی ابھی ختم نہیں ہوا ہے اورکچھ شمالی ریاستیں سیلاب اور طوفانی ہواوٴں کا سامنا کر سکتی ہیں۔ اوباما نے کہا کہ انہوں نے فیڈرل گورنمنٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔امریکی صدر باراک اوباما نے اعلان کیا کہ وہ آج طوفان کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ریاست نیو جرسی کا دورہ کریں گے۔