31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:37
سینڈی طوفان امریکا میں تباہی اور بربادی کی ایک داستان چھوڑ گیا
جیو نیوز - واشنگٹن…سپر پاور امریکا گزشتہ دودن سے سپر اسٹورم، سینڈی ،کے نشانے پر ہے۔سینڈی نے آگ ، پانی ، بجلی ، کھانا پینا ہر لحاظ سے ہی امریکا کو ہلا ڈالا ہے ، صدارتی انتخاب کے لیے شروع ہوئی مہم بھی مسلسل تیسرے دن منسوخ کردی گئی ہے، امریکا میں سمندری طوفان سینڈی کا زور ٹوٹ گیا ہے تاہمماہرین موسمیات کہتے ہیں سیلابی ریلوں سے اب بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔امریکا میں طوفان ، آگ اور سیلاب سے تباہی اور بربادی کے نشان باقی ہیں، تین نیوکلیئر پاور ری ایکٹر تاحال بند ہیں ، چوتھے کے لیے الرٹ جاری کردئیے گئے ہیں،سینڈی نے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا ہے، پانی کی بلند ہوتی سطح، کولنگ سسٹم کے لیے خطرہ بن ہوئی ہے ، نیویارک میئرکہتے ہیں ، امریکا کے سب سے بڑے ٹرانسٹ سسٹم بحال ہونے میں 4 سے 5 دن درکار ہوں گے۔تین ایئر پورٹس میں سے جان ایف کینیڈی اور Newark لبرٹی ایئرپورٹ آج کھولے جائیں گے، اور جزوی طور پر سروس بحال کی جائے گی، فنانشل مارکیٹس بند رہنے کے بعد آج کھولی جائیں گے۔مختلف علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں، طوفان اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے ، کئی ریاستوں کے تقریبا 82 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں ، ویسٹ ورجینیا میں اب تک 3 فٹ برف پڑچکی ہے ۔