1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 20:20
بھارت میں سمندری طوفان،8 افراد ہلاک
جیو نیوز - نئی دہلی …بھارت میں سمندری طوفان نیلم سے تیزہواؤں اور شدید بارش کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ ٹینکر کے 6 افراد لاپتہ ہیں۔ بھارت کی جنوبی علاقے چنائے کے قریب ایک آئل ٹینکر کے 6 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ،3 ہیلی کاپٹر اور چھوٹی کشتیاں عملے کے لاپتہ افراد کی تلاش کررہی ہیں۔ حکام کے مطابق سمندری طوفان نیلم سے اب تک 8 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں، بے گھر افراد نے اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ طوفان کی شدت میں کمی ائی ہے ، تاہم کرناٹکا اور تامل ناڈو میں شدید بارشیں ہورہی ہیں۔