تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:39

امریکی انتخابات کے دوران نت نئی موبائل ایپلی کیشنزمتعارف

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے اوباما اور رومنی کی مہم جاری ہے ،موبائل فون کمپنیز کی بھی انتخابات پر توجہ مرکوز ہے اور انہوں نے نئی نئی موبائل فون ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہیں۔امریکا میں اس بار انتخابی مہم کا ہے کچھ نیا انداز،نوجوانوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اوباما اور رومنی کے ساتھ موبائل فون کمپنیز بھی آگے آگے ہیں۔انہوں نے انتخابات سے متعلق نت نئی ایپلی کیشنز متعارف کرادی ہیں۔ایک کمپنی کی طرف سے ایسی ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہیں جس کی بدولت ٹی وی یا ریڈیو پر چلنے والے کسی بھی سیاسی اشتہار سے متعلق فوری طور پر یہ پتا لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا اسپانسر کون ہے؟؟ اور اس کی تیاری پر پیسہ کس نے لگایا ہے۔اس کے ساتھ ایک موبائل ایپلی کیشن یہ بھی ہے جس کے ذریعے صدارتی انتخابات سے متعلق گیلپ سمیت مختلف ذرائع سے حاصل ہونیوالا ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اور ایک موبائل ایپلی کیشن یہ بھی ہے جو نوجوانوں کو یہ بتائے گی کہ انہیں کس کو ووٹ دینا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.