تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:17

پاکستانیوں کے لیے ویزا مرحلے میں ترمیم کے لیے تیارہیں،بھارت

جیو نیوز - حیدرآباد دکن (بھارت)…بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شیندے نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزا مرحلے میں ترمیم کے لیے بھارت تیار ہے مگر اطلاعات ہیں کہ پاکستان ابھی ویزا میں نرمی دینے کو تیارنہیں، حیدر آباد دکن میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں اسپورٹس مین شپ کا خیال رکھنا اہم ہے۔دنیا کے کسی بھی حصے سے کوئی بھی کھلاڑی بھارت آکر کھیل سکتا ہے۔بھارت آکر کسی کو بھی کھیلنے سے روک نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ماضی میں ہوا اسے لے کر بیٹھا نہیں جاسکتا اور پڑوسی ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا ہونگے۔بھارتی وزیر داخلہ نے بھارت میں کرکٹ جیسے کھیل کا پاکستان کے ساتھ مقابلہکو خوش آئند قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.