5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:15
برطانیہ، بھارت کی امداد کم کرکے نصف کردے گا،میڈیا رپورٹ
جیو نیوز - لندن … برطانیہ اس سال بھارت کو دی جانے والی امداد کو 280 ملین پاوٴنڈ سے کم کرکے نصف کر دے گا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ امداد میں کمی کا اعلان اسی ہفتے کردے گا۔ برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیات کے وزیر جسٹائن گریننگ جلد ہی بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہی بھارت کیلئے 280 ملین پاوٴنڈ کی متنازع امداد میں کمی کا اعلان کریں گے۔ اس امداد پر اعتراض اٹھائے جارہے تھے کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ برطانیہ خود اپنے اخراجات میں کمی کر رہا ہے۔ اس وقت اتنی بھاری امداد بھارت کو دینا غیرمناسب ہے۔ یہ دعوے بھی کیے جا رہے ہیں کہ بھارت خاصا امیر ملک ہے اسلیے اسے امداد دینا درست نہیں۔ ایک برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ بھارت کو دی جانے والی امداد غریب ملکوں میں تقسیم کردے گا۔