تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 2:36

مٹ رومنی کا الیکشن کے دن بھی انتخابی مہم جاری رکھنے کااعلان

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدارتی امیدوارمٹ رومنی نے الیکشن کے دن بھی انتخابی مہم جاری رکھنے کااعلان کیاہے۔ریپبلکن امیدوارمٹ رومنی نے اپنی 18 ماہ طویل صدارتی انتخابی مہم کوانتخابات کے دن بھی جاری رکھنے کااعلان کیاہے۔ وہ آج ریاست اوہائیو کے شہر کیلی ونڈین اور پنسیلوانیا کے شہر پیٹسبرگ میں انتخابی مہم چلائیں گے۔مٹ رومنی اور ان کی اہلیہ این مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجکرپینتیس منٹ پر آبائی قصبے بلمونٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ بارک اوباما اپنا ووٹ قبل ازانتخابات کاسٹ کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.