تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:52

امریکی صدارتی انتخابات ، ووٹنگ کا سلسلہ جا ری

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدارتی انتخابات کی ووٹنگ شروع ہوگئی ہے ،اس وقت 37امریکی ریاستوں میں ووٹنگ کا سلسلہ جا ری ہے، ویومنگ،اتھا،نیومیکسیکو،نبراسکا،مونٹانااورکولوراڈوسمیت 37امریکی ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ نیوہمپشائر میں صدر اوباما اور مٹ رومنی کو 5 ، 5 ووٹ ملے۔امریکی صدربننے کیلئے 270الیکٹورل ووٹ کی ضرورت ہے جبکہ امریکی صدارتی انتخاب کیلئے مجموعی الیکٹرول ووٹوں کی تعداد538ہے۔کامیابی کس امیدوار کے قدم چومتی ہے ،یہ حتمی فیصلہ آخری دن ہی پتہ چلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.