6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:34
سرحد پار سے دہشت گردی کا بڑا خطرہ لاحق ہے،بھارتی وزیر داخلہ
جیو نیوز - روم …بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے کہا ہے کہ بھارت کو سرحد پار سے دہشت گردی کا بڑا خطرہ لاحق ہے۔بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے اٹلی میں انٹر پول کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہے۔ بھارت کو سرحد پار سے دہشت گردی کا بڑا خطرہ لاحق ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ 1993 کے بم حملوں کے مرتکبین کے بارے میں پڑوسی ملک سے بات چیت ہوئی،اس سلسلے میں بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معمولی چالوں اور عام ہتھیاروں سے ذبردست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔