تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 3:16

امریکا کی مشرقی ریاستوں میں ایک اور سمندری طوفان کاخطرہ

جیو نیوز - واشنگٹن. . .. امریکی ریاستوں نیو جرسی اور نیو یارک کو ایک اورسمندری طوفان کاخطرہ ہے۔ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کونقل مکانی کی ہدایت اورسیکڑوں پروازیں معطل کردی گئیں۔ایک نئے سمندری طوفان نے امریکی ریاستوں نیویارک اور نیو جرسی کارخ کرلیاہے جس کے باعث 96کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔نیویارک ایک بارپھربارشوں اوربرف باری کی زدمیں ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ایک ہفتہ قبل آئے سینڈی طوفان کے بعد اب بھی ساڑھے 6 لاکھ عمارتوں میں بجلی نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.