8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:16
نوریسٹر طوفان،نیویارک اور نیوجرسی میں شدید بارش اور برف باری
جیو نیوز - نیویارک…امریکا کو سینڈی کے بعد نئے طوفان نوریسٹر کا سامنا ہے،جس کے زیر اثرنیویارک اور نیوجرسی میں طوفانی ہواوٴں کے بعد شدید بارشوں اور برف باری جاری ہے۔سینڈی سے متاثرہ نیویارک اور نیوجرسی میں نئے طوفان کے باعث مزید علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔طوفان کی وجہ سے کچھ اور علاقوں سے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔نوریسٹر سے کنیکٹی کٹ ،پنسلوانیا اور میسی چیوسٹس بھی متاثر ہیں اورخراب موسم اور طوفانی ہواوٴں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔دوسری طرف سینڈی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔