تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:17

افغانستان میں خود کش حملہ اور بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک

جیو نیوز - کابل … افغانستان میں خودکش حملہ اور 2 بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4خواتین اور ایک بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ، جو صوبہ ہلمند کے ڈسٹرکٹ موسیٰ قلعہ میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ جبکہ صوبہ لغمان کے علاقے بڈپکا میں سڑک کناے بم پھٹنے سے 5 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ قندھار شہر میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل پولیس اسٹیشن سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ صوبہ زابل کے قریب بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2افراد ہلاک ہو ئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.