11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 3:58
ترکی میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،17فوجی ہلاک
جیو نیوز - دیار بکر… ترکی کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر جنوب مشرقی شہر سرت میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں 17فوجی ہلاک ہوگئے، سرت کے صوبائی گورنر احمد عائدین نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر چٹان سے ٹکرا گیا جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر سے سرت کے پہاڑی علاقے میں فوجیوں کو منتقل کیا جارہا تھا،جہاں ترک فوج کرد باغیوں کے خلاف گزشتہ تین روز سے زمینی کارروائی میں مصروف ہیں۔