تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:42

ڈیوڈ پیٹریاس نے استعفیٰ دے کر درست فیصلہ کیا،امریکی وزیردفاع

جیو نیوز - واشنگٹن. . . .امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس نے استعفیٰ دے کر درست فیصلہ کیا۔ سی آئی اے چیف کا عہدہ دیا نتداری کا حامل تھا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے آسٹریلیا جاتے ہو ئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں پیٹریاس اور ان کے خا ندان کے ساتھ ہیں۔ڈیوڈپیٹریاس کے شا ندار کیریئر کا اس طرح اختتام افسوسناک ہے ۔ لیون پنیٹاکا کہنا تھا کہ 2014 کے بعد افغانستان میں کتنے فوجی رکھے جائیں اس کا فیصلہ چند ہفتوں تک ہوجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ یہ امریکی فوجی افغان فورسز کی ٹریننگ کیلئے افغانستان میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے افغانستان میں رکھے جانے کے حوالے سے وائٹ ہاوٴس اور پینٹاگان افغانستان میں تعینات نیٹو کمانڈر امریکی جنرل جان ایلن کی سفارشات کا جائزہ لے چکے ہیں۔ امریکا 2014 کے آخر تک افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلا کااعلان کرچکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.