13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:21
شامی باغی کا 48 ایرانی زائرین کو رہا کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - تہران…شام کے باغی فوجیوں پر مشتمل جیش الحر نے گزشتہ اگست میں اغواء کئے گئے 48 ایرانی زائرین کو قطر اور ترکی کی مشترکہ مداخلت کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایران کے نائب وزیر حسن قشقاوی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران شام میں حراست میں لئے گئے ایرانیوں کو جلد رہائی ملنے والی ہے۔ یہ اقدام ایران اور شام کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لئے طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔حسن قشقاوی نے بتایا کہ ایرانی وزارت خارجہ شام میں یرغمال ایرانی زائرین کی ترکی اور قطر کی وساطت سے رہائی کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی اس کوشش کے مثبت نتائج نکلیں گے۔