تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:15

اوباما کا سینڈی طوفان سے متاثرہ نیویارک کا دورہ

جیو نیوز - نیویارک…امریکی صدر باراک اوباما نے سینڈی طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر نیویارک کا دورہ کیا۔صدر اوباما نے نیویارک میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے متاثرین کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔صدراوباما کاکہنا تھاکہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے مختصراور طویل مدتی منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ شہریوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں وزیر ہاوٴسنگ اور شہری ترقی نیویارک اور نیوجرسی کے گورنروں اور کانگریس کے وفود کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.