17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 2:33
مجھ میں اتنی ہمت بھی نہیں کہ بیوی سے بات کرسکوں، ڈیوڈ پیٹریاس
جیو نیوز - واشنگٹن. . . .سابق سی آئی اے چیف ڈیوڈپیٹریاس کا کہنا ہے کہ جومیں نے کیا وہ میری بہت بڑی غلطی تھی،مجھ میں اتنی ہمت بھی نہیں کہ بیوی سے بات کرسکوں۔ سابق سی آئی اے چیف نے پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے حق سے زیادہ اچھی بیوی ملی ہے۔جب سے اسکینڈل سامنے آیاہے خودکوانتہائی نا کارہ سمجھ رہا ہوں۔ڈیوڈپیٹریاس کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاوٴلابراڈویل کوکوئی خفیہ دستاویز ا ت نہیں دیے۔بیوی کی ساتھ37سال کی رفاقت برقراررکھناچاہتاہوں۔بیٹی اوربیٹے کے ساتھ جومیرے تعلقات خراب ہوئے ان کا ازالہ کرناچاہتاہوں۔