17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:13
ٹیکساس میں ایک کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی
جیو نیوز - ٹیکساس …امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواغیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے گارلینڈ میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ کیمیکل پلانٹ کے ترجمان کے مطابق جس وقت آگ لگی اس وقت کیمیکل پالنٹ میں 41 افراد موجود تھے جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔