تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:56

آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج کمبوڈیا میں شروع

جیو نیوز - پنام پن (کمبوڈیا)…جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج کمبوڈیا میں ہو رہاہے۔آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کمبوڈیا کے امن محل میں ہو رہا ہے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اس اجلاس کے بعد آسیان کے سربراہوں اور امریکی صدر اور چینی وزیر اعظم وین جیا باوٴ سمیت علاقائی رہنماوٴں کا اجلاس ہوگا۔آسیان کے سکیٹری جنرل Surin Pitsuwan کا کہنا تھا کہ آسیان کے رکن ممالک کے اجلاس میں علاقائی تعاون اور وسیع تر مفاد کو تقویت دینے کے لئے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔آسیان کے آئندہ ہفتے ہونے والے سربراہ اجلاس میں امریکا ،چین ،جاپان،بھارت ،آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.