18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 3:12
ریاض : سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کا کامیاب آپریشن
جیو نیوز - ریاض … خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کا سعودی دارالحکومت ریاض میں کمر کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق سعودی فرمان روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کمر کے درد کے باعث دار الحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں زیر علاج تھے، جہاں ہفتے کو ان کی سرجری کی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق 88 سالہ سعودی فرمانروا کو بالائی پشت میں ریڑھ کی ہڈی کا مہرا ہلنے کے علاج کی غرض سے آپریشن کی خاطر عبدالعزیز میڈیکل سٹی برائے نیشنل گارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔