تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:56

سیکس اسکینڈل: ڈیوڈ پیٹریاس کو سنگسار کردینا چاہئے، طالبان رہنما

جیو نیوز - کابل … امریکی سی آئی اے کے سابق چیف کا سیکس اسکینڈل جہاں دنیا بھر میں امریکا کیلئے شرمندگی کا باعث بنا، وہیں طالبان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس کو سنگسار کردینا چاہئے۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق ایک طالبان رہنما نے انٹرویو کے دوران ڈیوڈ پیٹریاس کے اسکینڈل کا سوال سن کر ایک قہقہہ لگایا اور کہا کہ یہ بہت شرمندگی کی بات ہے، مگر امریکیوں کیلئے اس میں کچھ نیا نہیں وہ سب ایسا ہی کرتے ہیں۔ طالبان رہنما نے کہا ہے کہ پختون روایات کے مطابق تو پیٹریاس کی بیوی کے اہل خانہ کو اسے گولی مار دینا چاہئے تاہم اسلامی روایات کے مطابق ڈیوڈ پیٹریاس کو سنگسار کردینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات سن کر بھی حیران نہیں ہوئے کہ جنرل جان ایلن کا بھی اسی شادی شدہ خاتون سے معاشقہ چل رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.