19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:9
خلائی اسٹیشن پر127 روز گزارنے کے بعد3 خلاباز واپس پہنچ گئے
جیو نیوز - نیویارک…بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرایک سوستائیس روزگزارنے کے بعد تین خلاباز زمین پر واپس پہنچ گئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تین خلانورد واپس زمین پرپہنچ گئے ہیں۔ روسی ساختہ سویوز خلائی جہاز خلانوردوں کولے کرقازقستان کے خلائی مرکزمیں اترا۔ ان خلابازوں میں امریکی خلاباز سنیتا ولیم ،روسی خلاباز یوری میلن چینکو اور جاپانی خلاباز اکی ہیکو ہو شائییڈ شامل ہیں۔ سنیتا ولیم نے روانگی سے قبل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا چارج امریکی خلاباز کیون فورڈ کے حوالے کیا۔