19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:13
ایتھوپیا میں چھ سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
جیو نیوز - ایدیس بابا…ایتھوپیا میں چھ سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کی خاص بات دولہا دلہن کی اپنے اپنے قبیلوں کے روایتی ملبوسات میں شرکت تھی۔ اجتماعی شادی کی تقریب ادیس ابابا میں دھوم دھام سے ہوئی۔ تقریب میں دولہا دلہن قیمتی عروسی جوڑوں کے بجائے مخصوص روایتی ملبوسات میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس روایت سے لوگوں میں فضول خرچی کی عادت ختم ہوگی۔تقریب کے اختتام پر نو بیاہتا جوڑوں نے خوبصورت رقص بھی کیا۔