تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:54

امریکا: اسکول بس پر طالب علم کی فائرنگ ، 13 سالہ طالبہ ہلاک

جیو نیوز - فلوریڈا…امریکی ریاست فلوریڈا میں اسکول بس پر طالب علم کی فائرنگ سے 13 سال کی طالبہ ہلاک ہو گئی ۔واقعہ ریاست فلوریڈا کے علاقے ہوم اسٹیڈ میں اس وقت پیش آیا جب بس اسکول لے جانے کیلئے بچوں کو اکھٹا کر ہی تھی۔پولیس کے مطابق طالبہ کو زخمی حالت میں میامی کے چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔فائر کرنے والے طالب علم کو پولیس نے حراست میں لے کر اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تاہم فائرنگ کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.