تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:31

غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہو گیا

جیو نیوز - غزہ…آٹھ روزہ لڑائی کے بعد اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے معاہدے پر متفق ہو گئے،لیکن دونوں نے خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ حماس رہنما خالد مشعل نے جنگ بندی کے لیے مصر کا شکریہ ادا کیا ، اُن کا کہناتھا اگراسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو جواب دیا جائے گا۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی کہہ چکے ہیں کہ جنگ بندی کی ناکامی کی صورت میں مزید سخت کارروائی ہوگی ۔گزشتہ روزجنگ بندی کے معاہدے کا اعلان مصر کے وزیر خارجہ محمد کامل عمرو نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کیاتھا۔ جس کے بعدغزہ کے سینکڑوں رہائشی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔8 روزہ لڑائی میں 162 فلسطینی اور پانچ اسرائیلی مارے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.