22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:50
غزہ پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے، ترک وزیر اعظم
جیو نیوز - اسلام آباد…ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے غزہ پر حملہ انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔ ڈی ایٹ کانفرنس کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ترک وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے ساتھ معاہدے ہماری اپنی سیکورٹی کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جارحیت رکوانے کیلئے مصر کاکردار قابل تعریف ہے،انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے جنگ بندی کی پالیسی لازمی ہے۔